سہیل آفریدی نے کہا یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تا
سہیل آفریدی نے کہا یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں جس کے لیے عملی اقدامات بھی جاری ہیں۔