اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیراعظم

تصویر
چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 4 ستمبر تک چین کے دورے پر تبانجن پہنچ گئے، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔   ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ہوگی، ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔   وزیراعظم خطے میں موجود ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور بڑھتی قدرتی آفات کے نئے چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔   وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، فوجی پریڈ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ پر ہوگی۔   ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔   وزیراعظم کا دورہ قیادت سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے،  پاکستان اور چین تعلقات کو...

ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے30

تصویر
 ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے30 لاکھ ڈالرز گرانٹ کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی گرانٹ کا اعلان کیا گیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے دریائے راوی سے متاثرہ سیلاب علاقوں کا دورہ کیا۔ اے ڈی بی کے صدر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے30 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا۔صدر اے ڈی بی کاکہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے فوری امداد دی جا رہی ہے ۔

راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے

تصویر
 دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ83ہزار کیوسک تک پہنچ گیاجس میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کے شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے اورلاہور کے علاقے موہلنوال کے قریب دریا کا بند ٹوٹنے سے تھیم پارک سوسائٹی میں پانی داخل ہوگیاہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں سےنقل مکانی کا سلسہ جاری ہے،شاہدرہ کے قریب پانی کابہاؤ 1 لاکھ 97 ہزار 981 کیوسک ریکارڈکیاگیاہے جبکہ راوی سائفن کےمقام پر1لاکھ17ہزار200 کیوسک ہے، بلوکی کے مقام پر بہاؤ 1 لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک ریکارڈکیاجارہاہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈکیاگیا، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے میں تبدیل ہوگیا، پانی کا بہاؤ 99ہز...

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ کرتارپور

تصویر
 ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے،امدادی سرگرمیوں کے دوران 2 جوان شہید، 2 زخمی ہوئے۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ میڈیکل کیمپوں میں 20 ہزار سے زائد لوگوں کو سہولت فراہم کی گئی، سیلاب متاثرین میں 225 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی پوسٹ خالی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں اورشاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا، خیبرپختونخوا کے تمام روڈ کلیئرکئے جا چکے ہیں، کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشکلات کا شکار خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ایئر ریلیف آپریشن جاری ہے، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے، غذرکی شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ...

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد

تصویر
 پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعتی اور الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطار سے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین پر اظہار یکجہتی کیا۔ یہ ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے، اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کی جائیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں مسلم اُمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کو بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان شمالی افریقہ کے برادر ممالک کے ساتھ مواصلات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

تا کراچی بُلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان، سفر صرف

تصویر
 لاہور تا کراچی بُلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان، سفر صرف پانچ گھنٹے میں دبئی: پاکستان ریلوے نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت لاہور اور کراچی کے درمیان پہلی بُلٹ ٹرین چلائی جائے گی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ یہ منصوبہ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور (CPEC) کے تحت مین لائن-1 (ML-1) کی اپ گریڈیشن کا حصہ ہے، جس پر تخمینہً 6.8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے بڑی اور جرات مندانہ پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تفصیلات پاکستان ریلوے کے وزیر، حنیف عباسی نے اس منصوبے کا اعلان رواں سال کے آغاز میں کیا تھا۔ ان کے مطابق بُلٹ ٹرین نہ صرف پاکستان کے پرانے اور بوسیدہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گی بلکہ عوام کو فضائی سفر کے مقابلے میں ایک سستا اور تیز ترین متبادل بھی فراہم کرے گی۔ چینی کمپنیوں کا تعاون یہ منصوبہ چین کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں، خصوصاً چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ حکام ...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کندھے

تصویر
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا، اور بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی اور سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، خطرات کے تناظر، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات بہتر بنانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی ہے، سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ میں بھی بے پناہ نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ قدرتی آفت میں 700 سے زیادہ اموات ہوئیں، صرف خیبرپختونخوا میں 400 سے زائد اموات ہوئیں، 2022 کے سیلاب میں معاشی نقصان بہت ہوا، 100 اموات ہوئیں، 2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ بہت متاثر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا، جہاں بے پناہ نقصان ہوا، آفت کی اس گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا، وفاقی وزراء نے امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔

چینی وزیرِ خارجہ کا اسلام آباد میں آمد، پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز

تصویر
 چینی وزیرِ خارجہ کا اسلام آباد میں آمد، پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز اسلام آباد: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای اسلام آباد کے دفترِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں اُن کا استقبال پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ یہ دورہ پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے مرحلے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت وانگ ای اور اسحاق ڈار مشترکہ طور پر کریں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید فروغ دینے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ یہ ڈائیلاگ پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں تعاون اور ترقی کے نئے امکانات کو اجاگر ک رے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش توانائی و معدنی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں

تصویر
 پاکستان اور بنگلہ دیش توانائی و معدنی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش نے توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے اپنی مشترکہ دلچسپی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت منگل کو وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، علی پرویز ملک، اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر، محمد اقبال حسین، کے درمیان وزارتِ پیٹرولیم میں ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں سامنے آئی ۔ ملاقات کے اہم نکات: ملاقات کے دوران چونا پتھر (limestone)، کوئلہ (coal)، اور پیٹرولیم مصنوعات (petroleum products) کے شعبوں میں باہمی تعاون پر خاص زور دیا گیا۔ مقصد توانائی کے شعبے میں سیکیورٹی اور اقتصادی نمو کو ہوا دینا ہے ۔ وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا: > “وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کی حمایت کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اپنی بنگلہ دیش سے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور ایسے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں۔”  دوسری جانب بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاکستان کی اقتصادی و توانائ...

طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بھی دریا بپھر گئے،دریائے راوی میں سی

تصویر
 طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بھی دریا بپھر گئے،دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعدد علاقے خالی کروا لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ،پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 53 ہزار کیوسک ہے ۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ، اسسٹنٹ کمشنر نےا پیرا فورس کے ہمراہ گزشتہ رات دریائے راوی کا دورہ کیا ۔ 

مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں

تصویر
      (ع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے، متعدد زخمی ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ صوابی کے علاقے داروڑی میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گھر ڈوب گئے، شہری جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے، 70 سے زائد محصور افراد کو سیلاب سے ریسکیو کرلیا گیا۔ صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں طوفانی بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، جس کے بعد لوگوں نے جانیں بچانے کے لیے چھتوں پر پناہ لی، سٹیفہ موڑ گدون میں سیلابی ریلے میں کئی لوگ پھنس کر رہ گئے، متاثرہ افراد نے جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ہے اور امداد کے منتظر ہیں۔ طوفانی بارش کے بعد جہانگیرہ روڈ امبار و کنڈہ موڑ پر بھی ہر طرف پانی جمع ہوگیا، تورڈھیر میں نجی سکول کی دیوار منہدم ہوگئی، ایک مقام پر پوری وین چھت تک پانی میں ڈوب گئی۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے کا بہاؤ...

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا

تصویر
 آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک دوست کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے,خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے،اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ برسلز میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ہم ایک دوست کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں اور افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔ فیلڈ مارشل نے مزیدکہاکہ ٹرمپ کی امن کی خواہش جینوئن ہے اسی لئے نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پہل کی، باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پاکستان کی پیروی کررہی ہے۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے اور افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی کوشش بند کرے۔ برسلز میں اووسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل ...

آزادی 2025: پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، پی اے ایف چیف اور دیگر قومی ہیروز کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا**

تصویر
 **یومِ آزادی 2025: پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، پی اے ایف چیف اور دیگر قومی ہیروز کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا** اسلام آباد: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز سول و عسکری شخصیات کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اہم حکومتی شخصیات کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا تقریب کے دوران نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور بلاول بھٹو زرداری کو **نشانِ امتیاز** سے نوازا گیا۔ اسحاق ڈار کو پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں عالمی سطح پر پیش کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا، جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی خدمات کو بھی سراہا گیا۔  فیلڈ مارشل اور پی اے ایف چیف کو ہلالِ جرات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ای...

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا 23 اگست کو ڈھاکہ کا اہم دورہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت

تصویر
  ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا 23 اگست کو ڈھاکہ کا اہم دورہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیزی سے بہتر ہوتے تعلقات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماضی کی تلخیاں اور نئے امکانات پاکستان اور بنگلہ دیش ایک وقت میں ایک ہی ملک کا حصہ تھے، تاہم 1971 کی خونی خانہ جنگی کے بعد بنگلہ دیش نے علیحدگی اختیار کی۔ اس کے بعد کئی دہائیوں تک دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ رہے، خاص طور پر شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران، جس نے بھارت سے قریبی تعلقات رکھے اور پاکستان سے فاصلہ برقرار رکھا۔ تاہم اگست 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا دورہ اور اہم ملاقاتیں اسحاق ڈار نے معروف پاکستانی نیوز ویب سائٹ "ڈان" کو تصدیق کی ہے کہ وہ 23 اگست کو ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ بنگلہ دیشی خبررساں ایجنسی "ڈھاکہ ٹریبیون" کے مطابق، ...

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا نیا دور: NWTN اور JW کارپوریشن کے درمیان تاریخی معاہدہ

تصویر
  پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا نیا دور: NWTN اور JW کارپوریشن کے درمیان تاریخی معاہدہ نصڈاک (Nasdaq: NWTN) پر رجسٹرڈ عالمی سمارٹ موبیلٹی اور مینوفیکچرنگ پلیٹ فارم NWTN Inc. نے پاکستان کے معروف صنعتی گروپ JW کارپوریشن کے ساتھ ایک اہم "اثاثہ شراکت اور شیئر اجرا معاہدہ" (SPA) پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت NWTN کو لاہور میں واقع چائنا-پاکستان اسپیشل اکنامک زون (JW-SEZ) میں موجود JW کارپوریشن کی مکمل CKD (Complete Knock-Down) آٹوموٹیو اسمبلی فسیلٹی کے خصوصی استعمال کے حقوق حاصل ہوں گے۔ ✅ شراکت داری کی نمایاں خصوصیات 563,000 اسکوائر فٹ پر مشتمل CKD مینوفیکچرنگ فسیلٹی پاکستان بھر میں JW کارپوریشن کے 400 سے زائد سیلز آؤٹ لیٹس تک رسائی پاکستان کو جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے ایکسپورٹ حب بنانے کا عزم 🌍 NWTN کا عالمی وژن NWTN اس شراکت داری کے ذریعے اپنے عالمی وژن "UAE ہیڈکوارٹرز + ساؤتھ ایشیا مینوفیکچرنگ + عالمی سیلز" کو حقیقت کا روپ دے رہا ہے۔ NWTN کا مقصد پاکستان میں جدید نیو انرجی کمرشل گاڑیوں (EVs) کی تیاری کو فروغ دینا ہے...

عنوان: پاکستان کے آرمی چیف کا اہم اعلان:

تصویر
  عنوان: پاکستان کے آرمی چیف کا اہم اعلان: سعودی عرب، امریکہ، چین اور یو اے ای کے ساتھ معاشی معاہدوں پر عملدرآمد جاری  پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین کے ساتھ دستخط شدہ یادداشتوں (MoUs) پر عملدرآمد جاری ہے، جن کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کو پاکستان کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ بیان ریاستی نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے اتوار کو جاری کیا۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور معاشی تعاون میں پیش رفت حالیہ مہینوں میں پاکستان نے چین، امریکہ، سعودی عرب، یو اے ای اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف تجارتی و اقتصادی معاہدے کیے ہیں تاکہ ملک کی کمزور معیشت کو سہارا دیا جا سکے، جو ایک طویل عرصے سے جاری مالیاتی بحران کا شکار رہی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ: "امریکہ، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سرمایہ کاری کو فروغ دے گا بلکہ معاشی ترقی کا ذریعہ بھی بنے گا۔" سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ معاہدے گزشتہ سال پاکستان...

بلاول بھٹو کی ٹرمپ کے معاون سے ملاقات

تصویر
  بلاول بھٹو کی ٹرمپ کے معاون سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال اسلام آباد – پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز امریکی صدر کے معاون رکی گل (Ricky Gill) سے ملاقات کی، جو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن، اور تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم نشست میں امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر (Natalie Baker) اور پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔ دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر گفتگو ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وفد نے پاک-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت میں اضافے، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔ بلاول نے امریکی حکومت، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو کا بیان بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ ...

شیخ زاید گرینڈ مسجد – ثقافت، روحانیت اور تعمیراتی عظمت کا شاہکار

تصویر
  شیخ زاید گرینڈ مسجد – ثقافت، روحانیت اور تعمیراتی عظمت کا شاہکار شیخ زاید گرینڈ مسجد ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کی ایک ایسی علامت ہے جو نہ صرف اسلامی فنِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک روحانی اور ثقافتی پناہ گاہ بھی ہے۔ حالیہ 2025 کی ٹرپ ایڈوائزر رپورٹ کے مطابق، یہ عظیم مسجد دنیا کے 25 نمایاں ترین سیاحتی مقامات میں آٹھویں نمبر پر آئی ہے، جو اس کی عالمی سطح پر مقبولیت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ مسجد مسلسل مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی اور ممتاز ثقافتی علامت کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی دلکش سفید سنگِ مرمر کی عمارت، نفیس خطاطی، دیدہ زیب محرابیں اور خوبصورت گنبد نہ صرف دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں بلکہ اسلامی ورثے کی عظمت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ ہر سال سات ملین سے زائد سیاح اس مسجد کا رخ کرتے ہیں، جہاں وہ نہ صرف اس کی فنِ تعمیر کی داد دیتے ہیں بلکہ ایک روحانی سکون بھی محسوس کرتے ہیں۔ مسجد کا پرامن ماحول، وسیع و عریض صحن اور اندرونی حصے میں ہونے والی روشنی کا کھیل زائرین کے دلوں کو چھو جاتا ہے۔ شیخ زاید گرینڈ مسجد سنٹر کے ڈائریک...

پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی تعلقات میں وسعت کی نئی راہیں

تصویر
  پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی تعلقات میں وسعت کی نئی راہیں اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عمان کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے، خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں۔ سرکاری خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP)" کے مطابق، عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی نے صدر زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور عمان کے تعلقات کی اہمیت عمان خلیجی خطے کا ایک اہم ملک ہے، اور پاکستان اس کے ساتھ دیرپا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ: "پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات، صحت، خوراک کے تحفظ اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کے درمیان براہِ راست رابطے نجی شعبے کو بھی فروغ دیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں پاکستانی سرمایہ کاری کا فروغ حال...

🛡️ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز

تصویر
  🛡️ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز پاکستان بحریہ کے سربراہ، ایڈمرل نوید اشرف کو ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے "لیجن آف میرٹ" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ترکی کی بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل ایرجومنت تاتلی اوغلو نے ایک باوقار تقریب میں پیش کیا، جو ترک نیول ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ یہ اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ان کی پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی و بحری تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ 🤝 پاکستان-ترکی دفاعی تعاون: مشترکہ مشقیں اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ پاکستان بحریہ کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقوں، فوجی اہلکاروں کے تبادلے، اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران انہوں نے ترکی کے اعلیٰ دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں وزیر دفاع یاسر گلر، چیف آف جنرل اسٹاف میتن گوراک، اور ترک نیوی فلیٹ کے کمانڈر ایڈمرل قادر یلدز شامل تھے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ تربیتی پروگراموں اور دفاعی منصوبوں کو وسعت دینے پر زور دیا ...

شیخہ ہند بنت مکتوم فیملی پروگرام کی کامیابیاں:

تصویر
  شیخہ ہند بنت مکتوم فیملی پروگرام کی کامیابیاں: معاشرتی استحکام میں نمایاں کردار دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، عالی مرتبت شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شیخہ ہند بنت مکتوم فیملی پروگرام کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے سماجی اثرات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے حکومت کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی ویڈنگز انیشی ایٹو: شادیوں میں غیرمعمولی اضافہ شیخہ ہند پروگرام کے تحت چلنے والے 'دبئی ویڈنگز' منصوبے نے 2025 میں شادیاں کروانے کی شرح میں 218 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو 2024 کے مقابلے میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔ اب تک 700 سے زائد شادیاں اس اسکیم کے ذریعے انجام پا چکی ہیں، جو کہ دبئی میں رجسٹرڈ ہونے والی تمام شادیوں کا 27.7 فیصد ہیں۔ خاندان کی مضبوطی، قوم کی ترقی شیخ حمدان بن محمد نے زور دیا کہ مضبوط خاندان کسی بھی کامیاب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو شادی، رہائش، مالی استحکام اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے ان کی بہتر زندگی کی راہیں ہموا...

دبئی عالمی سیاحت میں نئے ریکارڈز قائم کرتے ہوئے

تصویر
  دبئی عالمی سیاحت میں نئے ریکارڈز قائم کرتے ہوئے ترقی کی نئی بلندیوں پر دبئی نے 2025 کی پہلی ششماہی میں ایک بار پھر عالمی سطح پر سیاحتی ریکارڈ قائم کیے، جو نہ صرف دبئی کی ترقی یافتہ معیشت کی علامت ہے بلکہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کو دنیا کا سب سے نمایاں کاروباری اور سیاحتی مرکز بنایا جائے۔ 9.88 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد دبئی نے جنوری سے جون 2025 تک 9.88 ملین بین الاقوامی رات گزارنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہے۔ یہ اضافہ دبئی کی عالمی مارکیٹنگ مہم، عوامی و نجی شراکت داری، اور جدید سیاحتی انفراسٹرکچر کا نتیجہ ہے۔ شیخ حمدان بن محمد کا وژن دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے مطابق: "دبئی کا بڑھتا ہوا عالمی مقام ہماری اس اسٹریٹجک سوچ کا مظہر ہے کہ شہر کو تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور باصلاحیت افراد کے لیے دنیا کا سب سے مربوط اور متصل مرکز بنایا جائے۔" دبئی اکنامک ایجنڈا D33 کے ساتھ ہم آہنگی دبئی کا سیاحتی شعبہ اکنامک ایجنڈا D33 کے تحت ترقی کر رہا ہے، جس کا مقصد 2033 تک دب...

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تصویر
  ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔    اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے  ایران کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا،ڈاکٹر پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی شامل ہیں۔     ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران صدر پیزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔   اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین  اعلیٰ سطحی وفود کے اجلاس ہونگے،یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔    ذرئع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

شاہین آفریدی اور سلمان آغا کے درمیان جھگڑے کی افواہیں بے بنیاد قرار، پی سی بی کا سخت

تصویر
  شاہین آفریدی اور سلمان آغا کے درمیان جھگڑے کی افواہیں بے بنیاد قرار، پی سی بی کا سخت ردعمل لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور کپتان سلمان آغا کے درمیان کسی قسم کے جھگڑے کی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بورڈ کے مطابق نہ تو کسی تربیتی سیشن کے دوران اور نہ ہی کسی اور موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا: "یہ افواہیں دانستہ طور پر ٹیم میں اختلاف پیدا کرنے اور قومی اسکواڈ کے اتحاد، حوصلے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے پھیلائی گئی ہیں۔" پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ ان افواہوں کو پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کرے گا، جس میں ہتکِ عزت اور سائبر کرائم کی دفعات کے تحت کارروائی شامل ہے۔ کھلاڑیوں کی ساکھ کے تحفظ کا عزم بورڈ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف ا...