اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ

تصویر
 وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے کے حالات اس کا تقاضا کررہے ہیں، ماضی میں پنجاب میں بھی گورنر راج لگانے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

تصویر
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک مسافر کی جانب سے امیگریشن پر کم عملہ تعینات ہونے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پوری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئندہ مسافروں کو اس نوعیت کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

تصویر
 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے  آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں، ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش، یہ مستقبل کے چینجلز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔ اس موقع پر زور دیتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی

تصویر
 فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح

تصویر
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی۔ معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم

تصویر
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ داتو سری سیٹیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی،ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزراتی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،انہوں نے پاکستان اور برونائی کے مضبوط تعاون کا اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات ہوئی،دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا،ملاقات میں پاکستان نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا مزیدبراں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے ملاقا...

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان

تصویر
 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے دوسرے پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھننگ پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر کے مجموعی قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ حکومتِ پاکستان کی ترجیحی سرمایہ کاریوں میں شامل ہے جس کا مقصد قومی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دینا اور سستی ہائیڈرو اور قابلِ تجدید توانائی کو ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک مؤثر انداز میں منتقل کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت 500 کے وی کی تقریباً 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی فراہم کرنے والے اہم گرڈ انفراسٹرکچر کو بھی جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں

تصویر
 آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔  صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے،حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے

تصویر
 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔ نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کے لیے محنت کررہے ہیں، جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آؤٹ سورس کے ذریعے ٹرین کا انتہائی بہترین کام کیا گیا ہے۔

کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد

تصویر
 اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللّٰہ کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر شاہ عبداللّٰہ دوم پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں، یہ دورہ دونوں ملکوں کے برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں

تصویر
 اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/ فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کیلئے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرانے کا کہا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ

تصویر
 سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پاکستان کے آئین پر ایک سنگین حملہ ہے،یہ پاکستان کی سپریم کورٹ کو تحلیل کرتی ہے،27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو انتظامیہ کے کنٹرول میں لاتی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت کو منقسم کر کے عدلیہ کی آزادی پامال کی گئی،تاریخ گواہ ہے آئین میں ایسی تبدیلیاں دیرپا نہیں ہوتیں۔

متحدہ عرب امارات: ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کاری

تصویر
 متحدہ عرب امارات: ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کاری میں عالمی رہنماؤں میں شامل متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جدید مالیاتی نظام اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، یو اے ای اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ڈیجیٹل اثاثوں، بشمول کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی، کے حوالے سے واضح اور جامع ضابطہ کار نظام متعارف کرایا ہے۔ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) اور دبئی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) جیسے اداروں نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے جدید فریم ورک وضع کیا ہے۔ ان ضوابط کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانا، مالیاتی شفافیت کو یقینی بنانا، اور غیر قانونی سرگرمیوں جیسے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا ہے۔ یو اے ای کی حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈیجیٹل معیشت مستقبل کا اہم ستون ہے، اور اس کے فروغ کے لیے واضح ضابطہ کاری ناگزیر ہے۔ اسی سوچ کے تحت، ملک میں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے ساز...

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج

تصویر
 سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا تھا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ 

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف

تصویر
 خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 20خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن درہ آدم خیل میں کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 12 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت کیے گئے۔ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا

تصویر
 پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ اجلاس میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، علی حیدر گیلانی، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، سید نوید قمر اور ابرار شاہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

فیڈرل کونسٹیوسشن آف کورٹ صدر اور وزیر اعظم کو

تصویر
 فیڈرل کونسٹیوسشن آف کورٹ صدر اور وزیر اعظم کو تاحیات فوجداری مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق صدر اور وزیر اعظم کے خلاف فوجداری کاروائی شروع یا جاری نہیں ہو سکے گی، کسی عدالت کی طرف سےصدر ، وزیر اعظم کی گرفتاری یا قید کا کوئی عمل شروع نہیں ہو گا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق گورنر کو بھی دوران مدت فوجداری مقدمات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول

تصویر
 پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اطلاعات عطاء تاڑر نے بتایا کہ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور ان کے لیے ایک پر امن مستقبل کا خواہش مند ہے۔

صدر پاکستان آصف زرداری کی چینی نائب صدر

تصویر
 صدر پاکستان آصف زرداری کی چینی نائب صدر سے ملاقات،سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا۔  تفصیلات کے مطابق دوحہ میں سماجی ترقی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کے موقع پر صدر پاکستان آصف زرداری نے چینی نائب صدر سے ملاقات کی ۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان مالا مال ہو گیا اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں تعاون پر چین سے اظہار تشکر کیا ، انہوں نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی

تصویر
 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔   چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو

تصویر
 خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک اور خارجی مارا گیا۔ہلاک دہشتگرد کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ کے نام سے ہوئی۔یہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں شمولیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ دہرایا۔افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت بھارت نواز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جار...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار

تصویر
 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے:وزیراعظم محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر

تصویر
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے۔ گلگت بلتستان کے 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوتی ہے گلگت بلتستان میرا گھر ہے، آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کر کے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے،شہید بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کیا، ہماری حکومت نے آپ کو قانون ساز اسمبلی دی، آپ کی ہر وادی میں سکول ہونا چاہیے، گلگت بلتستان میں معدنیات ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔