ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم


 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برونائی دارالسلام کے سیکنڈ وزیر خارجہ داتو سری سیٹیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پکرما جایا حاجی محمد یوسف سے ملاقات کی،ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزراتی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،انہوں نے پاکستان اور برونائی کے مضبوط تعاون کا اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دونوں ممالک نے تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات ہوئی،دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا،ملاقات میں پاکستان نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا مزیدبراں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے ملاقات ہوئی،دونوں جانب سے دو طرفہ تعاون میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں تجارت ماحولیات اور باہمی روابط میں فروغ پر اتفاق کیاگیا،دونوں جانب سے مستقل روابط کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟