اشاعتیں

جنوری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پی اے

تصویر
 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پی اے ایف ڈی اے کا افتتاح کردیا جس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اورمریم نواز کو لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ دستاویزی فلم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کا تفصیلی احاطہ بھی کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی مصنوعات، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاہم اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔ شہبازشریف نے پنجاب میں اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، سائنسدانوں اورماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان اقدامات پرسلام پیش کرتا ہوں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی جبکہ جرائم کےخلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنےکیلئے فرانزک لیب کا جال بچھایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر

تصویر
 آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر نے ذمے داری رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے وصول کی، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سنبھالنا پاکستان نیوی کے عالمی بحری سلامتی میں مؤثر کردار کی عکاس ہے۔ کمانڈر سی ٹی ایف 150 کموڈور محمد یاسر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،انہوں نے بحری سلامتی کے قیام کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا اور غیر قانونی بحری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ کموڈور محمد یاسر نے کہا کہ ٹیم خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی،انہوں نے اہم بحری مواصلاتی راستوں کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے پاکستان نیوی کے عزم کو بھی دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، سی ٹی ایف کا مشن بحرِ ہند، بحیرۂ عرب، خلیجِ عمان میں اسلحے و منشیات کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی روک تھام اور نیٹ ورک کو ناکام بنانا ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ ہوگیا

تصویر
 سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ ہوگیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 211 ڈالر مہنگا ہوکر 5293 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 21 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 51 ہزار662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز دس گرام سونا 18 ہزار 90 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 72 ہزار961 روپے کی کی نئی بلند سطح پرپہنچ گیا ہے۔ سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں سناٹاچھاگیا،کراچی صرافہ جیولرز گروپ نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کیاہے۔ نائب صدر محمود جیلانی نے کہاہے کہ سرمایہ کار گولڈ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،حنیف شارجہ کاکہناہے کہ چاندی کی طرف لوگ متوجہ ہوئے ،وہ بھی مہنگی ہورہی ہے جبکہ مارکیٹ میں سناٹا ہے اورکاروبار نہ ہونے کے برابر ہے

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس

تصویر
 وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کا سیکشن 4 بی بحال کرتے ہوئے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کردیے۔ یہ بھی پڑھیں:یکم سے 10 فروری تک سکولوں میں چھٹیاں؟ بڑی خبر آگئی عدالتی فیصلے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن4 بی 2015 سے برقرار رکھی جائے گی، پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی مجاز ہے۔

پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون

تصویر
 پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےاس موقع پر کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل میں لگی آگ

تصویر
 لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل میں لگی آگ بجھا دی گئی،شعلوں سے جھلس کرایک نوجوان جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوان کی لاش نکال لی ہے، نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے بتایا کہ سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار لاپتہ ہے، 200 کے قریب باقی تمام عملہ محفوظ ہے، ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تمام لوگ ریسکیو ہو چکے ہیں، 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں جن میں شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے۔  چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں،انہیں ہدایت کی گئی جب تک آپریشن مکمل نہ ...

کراچی کے علاقے منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹ گئی

تصویر
 کراچی کے علاقے منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں10افراد ڈوب گئے۔ ایدھی بحری خدمات ٹیم نے 6 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتہ4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئےانتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کرکے انسانی جانیں بچائی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی سی کیماڑی کوہدایت کی کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے اپنی ٹیم بھیج دیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹریفک سگنلزپر کاؤنٹنگ سسٹم ختم ،اب اشارہ کھلنے کافیصلہ کیمرے کریں گے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آ یا۔
تصویر
 کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران میزنائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان میں بند کرلیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ قومی ورکشاپ میں خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک صوبہ ہے، قومی سلامتی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا، دہشتگردی کیخلاف آپریشن اجتماعی فیصلہ تھا، کیا وجہ ہے کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا، سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا؟ افغانستان سے ہزاروں لوگوں کو لاکر پاکستان میں کس نے بسایا؟ افغانستان سے لوگوں کو لاکر بسانا فاش غلطی تھی، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا، بہت اجلاس ہوئے لیکن افغان طالبان نے کوئی بات نہیں مانی۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی کرتا ہے اور باقی صوب...

روس نے ایک بار پھر یوکرین پر ڈرون حملے کر دیے

تصویر
 روس نے ایک بار پھر یوکرین پر ڈرون حملے کر دیے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکہ اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جب میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ، ہوش اڑا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں 200 سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے، حملے سے انسانی بحران پیدا ہوا اور توانائی کے شعبے پر مزید منفی اثرات بڑھ گئے۔ یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا، تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔     
تصویر
 سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک اٹھاون لوگ لاپتہ ہیں۔ اللہ کرےلاپتہ لوگ مل جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے مجھےآگ لگنے کی اطلاع فوری دی۔ کل رات10بجےکےبعدآگ لگنے کی اطلاع ملی۔ 10بج کر27منٹ پرفائربریگیڈ کی پہلی گاڑی پہنچی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گل پلازہ کو لگی آگ بجھانے کے لئے پاکستان نیوی نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا میں کہ انتشار پھیلانے والوں پر دھیان نہیں دیتا۔گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعےپر افسوس ہے، واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سندھ حکومت نقصان کا ازالہ کرےگی۔جن کی جان گئی ہے ان کے اہل خانہ کے نقصان کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا،۔ مراد علی شاہ نے کہا، پاک بحریہ نےبھی امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ آگ بجھانے کیلیے مزید کسی ادارے کی ضرورت ہوئی تو رابطہ کریں گے۔ وزیراعظم نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا،۔واقعےسے متعلق جامع انکوائری ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور

تصویر
 ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں خدمات پرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا زیرِ بحث رہا، اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر تفصیلی آگاہی کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش فرنٹ فٹ پر کھیلنے لگا ،بھارت کو حیران کردیا شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا لٹریسی منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیہ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے جبکہ شرکاء نے ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مدارس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا سر فخر سے بلند رکھا ہے، تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ 

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

تصویر
 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی ،سندھ بھر میں شعبہ صحت کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسلام آباد میں سندھ حکومت کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ نے جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا ہسپتال بنایا ،سندھ میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ،صحت کے شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا بنایا،سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے،سندھ حکومت نے اپنے دور میں درپیش ہر چیلنجز کو بہتر طریقے سے نمٹا،سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11ہسپتال قائم کئے، سندھ میں تعلیم کے شعبے کےلئے بھی اقدامات کئے،2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ میں اس وقت 30 جامعات ہیں، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی نے 2.9 ملین مریضوں کا علاج کیا۔

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن

تصویر
 سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیے۔ کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد براہ راست پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

سابق فرانسیسی فٹبالر، کوچ اور معروف

تصویر
 سابق فرانسیسی فٹبالر، کوچ اور معروف کمنٹیٹر رولانڈ کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رولانڈ کوربس کے ایمپلائیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ مارسیلی میں پیدا ہونے والے رولانڈ کوربس نے اپنی پوری زندگی فٹبال کے لیے وقف کر دی اور فرانسیسی اسپورٹس میڈیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں شمار ہوتے رہے۔ بطور ڈیفنڈر انہوں نے اولمپک مارسیلی، اے سی اجاکسیو، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو سمیت متعدد کلبوں کی نمائندگی کی ، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوربس نے کوچنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔

بنگلہ دیش کے ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل

تصویر
 بنگلہ دیش کے ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا دورہ کیا جہاں دوطرفہ فوجی تعاون پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دورے کے دوران معزز مہمان نے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، صدر این ڈی یو سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ملاقات کی، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2010/11 کے سابق طالب علم ہیں۔ اس موقع پر فریقین نے عسکری تعاون، بالخصوص پیشہ ورانہ عسکری تعلیم اور مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا اور فوج سے فوج کے روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور دفاعی تعاون و تربیت کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف

تصویر
 پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدهو نے سعودی عرب کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز، کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس، اور جنرل فیاض بن حمید الرولی، چیف آف جنرل اسٹاف، سے ملاقات کی۔ ایئر چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر رائل سعودی ائیر فورس کی گارڈ آف آنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی ماحول اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے موجودہ تعاون کی سطح سے اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ تربیت، عملی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربے کے تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔

افغان طالبان رجیم کے سفاک حکمرانوں

تصویر
 افغان طالبان رجیم کے سفاک حکمرانوں نے قانون اور انسانی اصولوں کی دھجیاں اڑا دیں،۔ افغان جریدے ھشت صبح کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جابرانہ اور عوام دشمن کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبہ غزنی میں کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے گاؤں روزہ میں صدیوں سے مقامی خاندانوں کی ملکیت طالبان کے غاصب حکمرانوں نے تحویل میں لے لیا۔ طالبان نے گاؤں روزہ میں ٹرانسپورٹ ٹرمینل کی تعمیر کے بہانے لوگوں کی زمینیں قبضے میں لے لیں۔ جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ یہ زمینیں صدیوں سے مقامی خاندانوں کی ملکیت رہی ہیں۔ سرکاری دستاویزات جمع کروانے کے باوجودطالبان حکام نے کوئی قانونی جائزہ نہیں لیا۔

امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس

تصویر
 امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور کئی ریاستوں پر فضائی حملے کردیے ہیں جس میں ملک کی اہم فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملوں کو حکم دے دیا ہے، دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم سات زور دار دھماکے سنے گئے۔ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سی ایچ 47 چینوک کو بھی اُڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد امریکی دھمکیوں کے حوالے سے جنگ کے شبہات مزید بڑھ گئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی اور آسمان میں دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزکے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، وینزویلا کی بکتربند گاڑیوں کا صدارتی محل کے گرد گشت کررہی ہے۔ وینیزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا جس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وفاقی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جانے تھے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری انتہائی کامیابی سے طے پائی اور بڈنگ کا عمل انتہائی شفاف رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں...