آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر


 آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر نے ذمے داری رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے وصول کی، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سنبھالنا پاکستان نیوی کے عالمی بحری سلامتی میں مؤثر کردار کی عکاس ہے۔ کمانڈر سی ٹی ایف 150 کموڈور محمد یاسر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،انہوں نے بحری سلامتی کے قیام کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا اور غیر قانونی بحری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ کموڈور محمد یاسر نے کہا کہ ٹیم خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی،انہوں نے اہم بحری مواصلاتی راستوں کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے پاکستان نیوی کے عزم کو بھی دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، سی ٹی ایف کا مشن بحرِ ہند، بحیرۂ عرب، خلیجِ عمان میں اسلحے و منشیات کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی روک تھام اور نیٹ ورک کو ناکام بنانا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟