اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں

تصویر
 قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی ٹیلی فون پر بات چیت میں شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو بتایا کہ وہ 9 ستمبر کے حملے میں قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیل مستقبل میں دوبارہ اس طرح کا حملہ نہیں کرے گا،قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے دوحہ اور قطر کی خودمختاری پر حملے پر معافی مانگی ہے۔   شیخ محمد نے امریکی صدر کے اقدام کے فریم ورک کے اندر غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے ملک کی تیاری پر زور دیا ہے۔ قطر نے 2012 سے حماس کے ’پولیٹیکل بیورو‘ کی میزبانی کی ہے اور غزہ میں 23 ماہ کی جنگ کے دوران اس گروپ اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں امریکہ اور مصر ...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ

تصویر
 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔ اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہکار شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تمام حماس رہنما محفوظ رہے، حملے کے وقت حماس کے رہنما امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کررہے تھے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی

تصویر
 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دلیری کےساتھ کھیلنے کا پیغام دے دیا۔ صدرایشین کرکٹ کونسل اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے آج دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ کے فائنل کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کودلیری کے ساتھ کھیلنے کاپیغام دیتے ہوئےکہاکہ جو کرنا ہے کرو، میں سنبھال لوں گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،گرین شرٹس جیت کیلئے پر عزم واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں مدمقابل ہوں گی، فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی

تصویر
 جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی علما اور طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کی تعلیم و تربیت کے لیے لازم قرار دیا۔ طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس وسیع القلبی سے ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے گئے وہ انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈے کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے۔ طلبہ نے کہا کہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اور پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی

تصویر
 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے۔قرض ، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،امید ہےعالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب ہیں جب پاکستان کو مون سون کی شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب کی صورتحال درپیش ہے ،اس موسمیاتی آفت کی وجہ سے 50 لاکھ سے زائد افراد اور 4100 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 2022ء میں بھی پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس خود اس صورتحال کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے

تصویر
 ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیئے گئے۔مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق ہلاک دہشت گرد دسمبر 2023 میں ڈرابن کے خودکش حملے میں ملوث تھے اور سرکاری افسران و عام شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل رہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور پاکستان کے سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک پرعزم ہیں۔

فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے

تصویر
 فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے مختلف شہروں میں دس ہزار سے زائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ ان مظاہروں کا حصہ ایک ملک گیر ہڑتال ’’سب کچھ بند کردو‘‘ تھی جسے مزدور تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف منظم کیا تھا۔ اٹلی کے دوسرے بڑے شہر میلان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جہاں مظاہرین نے مرکزی ریلوے سٹیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، ان جھڑپوں میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 10 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مظاہرین نے نہ صرف سڑکوں پر دھرنے دئیے بلکہ بندرگاہوں پر بھی کام بند کر دیا۔ اٹلی کے وزیرِاعظم جیورجیا میلونی غزہ پر اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن کے نشانے پر ہیں، انہوں نے ان مظاہروں اور پرتشدد واقعات کو شرمناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھ...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ ہوگئے۔  برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نےلندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کہا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف، 6مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سےان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ _

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاک

تصویر
 پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کیخلاف سپر فور مرحلے کے میچ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ

تصویر
 پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’سیاہ لمحہ‘ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کیا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور خوراک نہ ہونے کے باعث بچے بھوک سے مررہے ہیں، انہوں نے سلامتی کونسل میں ارکان کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہ چھوڑا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان پر اکتوبر میں حملہ کر سکتا،سابق سیکرٹری خارجہ نے خبردار کر دیا پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران زور دیا کہ غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہئے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرا...

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل

تصویر
 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔ پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔ ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ابتدائی تین باریوں کے بعد مزید تین باریوں کے لیے ارشد ندیم کا ٹاپ 8 میں رہنا ضروری تھا کیونکہ فائنل میں مزید 3 باریاں ٹاپ 8 کو ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ہنگری: قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج کے فائنل مقابلوں میں سٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔ یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔   

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے

تصویر
 بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 14 اور 15 ستمبر کی رات آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا ایک اور وار ناکام شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں نیا باب

تصویر
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں نیا باب: ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش رفت

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف

تصویر
 قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عرب اسلامی اجلاس سے خطاب کیا،جس میں قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کرنے پر زوردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بلوں کی وصولی روک دی ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونےکے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا۔ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول کیا ہوچکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائےگا۔ وزیراعظم کے مطابق سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں

تصویر
 حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کا استثنیٰ دینے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، شہر ہوں یا دیہات، ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی متحرک ہوگئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے مطابق وزیراعظم نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو اربن فلڈنگ اور جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ پر فوری اقدامات کا ٹاسک سونپ دیا ہے، وزیراعظم نے صوبوں کو کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان کے اہداف تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں دو روز میں فتنہ الہندوستان کے

تصویر
 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں دو روز میں فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے انجام تک پہنچا دیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق تیسری کارروائی بنوں میں کی گئی، جس میں ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم ان خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس

تصویر
 حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔ وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلےہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے کنکشنز کا اجرا کیا جائے گا، آر ایل این جی درآمدی ایل پی جی سے 35 فیصد تک سستی ہوگی۔

پنجاب میں سینیٹ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا،

تصویر
 پنجاب میں سینیٹ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا، لیگی کارکنان کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان کے حق میں نعرے بازی اور گل پاشی کی گئی۔ نومنتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کر کے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کرنے کے لیے پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مجھ سے رابطہ کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے ان کو منع کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ نہ کرے اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرے۔ نومنتخب سینیٹر نے کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے میں کیبنٹ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل ...

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

تصویر
 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔  مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب کے شروع سے ختم ہونے تک کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیں، حکومت تنہا قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشیں، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیرخارجہ باضابطہ طور پر عالمی سطح پر اپیل کریں ،پاکستان کو مدد کیلئے فوری اقوام متحدہ جانا چاہیے ۔

صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیل

تصویر
 صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ اس بل کی منظوری دی تھی،اس بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں:مریم نوازشریف ترمیم کا مقصد ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے،بل کی منظوری صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔  

وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ

تصویر
 وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہداء آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع کے موقع پردن کاآغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے ہوا،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریار خان تھے،پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک

تصویر
 پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993ء میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر جنرل اسٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر پے، پنشن اینڈ اکاؤنٹس اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ایجوکیشن) شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان...

شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ کے آنژن

تصویر
 شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ کے آنژن ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی بہترین خدمات اور جدید طرزِ علاج کی فراہمی پر انتظامیہ کو سراہا۔ وزیراعظم کو آنژن ہسپتال میں استعمال ہونے والی روبوٹک ٹیکنالوجی اور دیگر جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جہاں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں، بالخصوص جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی اورپاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے وزیراعظم کے اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکومتی افسران بھی...

سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچاتا ہوا سیلاب

تصویر
 لاہور سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچاتا ہوا سیلاب جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا، ملتان میں دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلا ہیڈ محمد والا سے گزر رہا ہے، پانی متعدد بستیوں میں داخل ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ بستیوں سے لوگوں کو محفوط مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ملتان میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، اکبر فلڈ بند کے قریب پولیس نے بیریئر لگاکر ہیڈ محمد والا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، ہیڈ محمد والا پر 4 لاکھ 90 ہزار کیوسک کا ریلا پہنچ گیا، آج ملتان میں 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا، پانی زیادہ ہونے کی صورت میں بند پر شگاف ڈالا جائے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فواد ہاشم ربانی نے مظفرگڑھ کا ہنگامی دورہ کیا، اور دریائے چناب کے کنارے دوآبہ کے مقام پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ اور عوام کو سیلاب کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ادھر بہاولنگر میں دریائے ستلج میں آنے والے بڑے سیلابی ریلے سے چاویکا بہادر کا بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔۔مین شاہراہ میں پانی مو...

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے

تصویر
 افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں800 افراد جاں بحق جبکہ 2500سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام مشرقی افغانستان میں آنےوالے 6.0 شدت کے زلزلے میں 800سے زائد افراد ہلاک اور2500 زخمی ہو گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ 1917 جی ایم ٹی پر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں 8 کلومیٹر کی گہرائی پر ریکارڈ کیا گیا،افغان وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اناڈولو (Anadolu)ایجنسی کو بتایا کہ صوبہ کنڑ کے اضلاع میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،سڑکیں زمین کھسکنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس سے متاثرہ علاقوں تک رسائی اورامدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ ملک میں آنے والے ان...