وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ


 وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہداء آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پردن کاآغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے ہوا،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریار خان تھے،پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟