اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت

تصویر
 پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، کرسمس کے موقع پر ایسے واقعات ریاستی سرپرستی میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہےان تمام واقعات سے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی کا احساس مزید گہرا ہوا ہے۔

بھارت کے مؤقر جریدے دی ہندو نے 2025ء

تصویر
 بھارت کے مؤقر جریدے دی ہندو نے 2025ء کو بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سال قرار دے دیا اور رپورٹ جاری کی کہ بھارت میں نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء میں ملکی خارجہ پالیسی کو توقعات پر پورا نہ اترنے پر وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دیا اور کہا کہ علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی۔ اخبار دی ہندو کے مطابق بھارت نے نہ صرف خود سے بلکہ شراکت داروں سے ایسے وعدے کئے جن پر عملدرآمد کیلئے اس کے پاس اثرورسوخ اور قوت موجود نہیں تھی، امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے 2025 بھارت کے لیے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ

تصویر
 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ برادر اسلامی ملک یو اے ای کے صدر کا پاکستان آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا ہے۔ صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی۔ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے لیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں صنفی مساوات کا فروغ: ایک روشن

تصویر
 متحدہ عرب امارات میں صنفی مساوات کا فروغ: ایک روشن مثال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گزشتہ چند دہائیوں میں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے نمایاں اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، جو اسے خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ایک مثالی ریاست بناتے ہیں۔ یو اے ای کی قیادت نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مردوں اور عورتوں کو یکساں مواقع، حقوق اور تحفظ فراہم نہ کیے جائیں۔ قانونی اور آئینی تحفظ یو اے ای کے آئین اور قوانین مرد و عورت کے درمیان برابری کی ضمانت دیتے ہیں۔ خواتین کو تعلیم، روزگار، جائیداد کی ملکیت، کاروبار اور قانونی تحفظ جیسے بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ گھریلو تشدد، ہراسانی اور امتیازی سلوک کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں، جن پر عملی طور پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ تعلیم میں خواتین کا کردار تعلیم کے شعبے میں یو اے ای کی خواتین نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طالبات کی تعداد کئی شعبوں میں طلبہ سے زیادہ ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی، طب، انجینئرنگ اور قانون جیسے میدانوں میں خواتین نہ صرف تعلیم حاصل کر رہی ہیں بلکہ نمایاں ک...

میاں منظور وٹو وزیر اعلیٰٰ پنجاب

تصویر
 میاں منظور وٹو وزیر اعلیٰٰ پنجاب ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر رہے،مرحوم کی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں 2بجے ادا کی جائیگی، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن سوگوار خاندانکے ساتھ ہیں، حسن مرتضی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی آخری منزلیں آسان کرے۔

سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر

تصویر
 سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ کے واقعہ میں پاکستان پر الزام تراشی کرنے والا بھارت خود حملے میں ملوث نکلا۔ سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو قتل کرنے والے نوید اکرم کے دوست و ہمسائے نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ ملزمان بھارتی نژاد ہیں، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری ہیں جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے۔ بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا، ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں نکلا۔ گزشتہ روز سڈنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے، ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول

تصویر
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، حوصلہ، قوانین کا احترام اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار کی علامت ہیں۔ اختتامی تقریب میں بلاول بھٹو نے رواں سال مئی میں پاکستان کی دفاعی جنگ میں قوم کی اتحاد اور عزم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی دکھائی بلکہ ملک کی خودمختاری اور عزت بھی قائم رکھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

تصویر
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹیرین، ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا برادری سمیت پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرین،عہدیداران سمیت پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایات کردیں، بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جاؤں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اْپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا سلس...

)امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)

تصویر
 )امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق مجوزہ فیصلہ امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گا کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ ڈی ایس سی اےکی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرارو مضبوط رکھے گی۔ خط میں مزید کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مؤثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گ...
تصویر
 امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔

کرسمس تہوار سے قبل مسیحی سرکاری

تصویر
 کرسمس تہوار سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں اور پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ خزانہ نے19دسمبر تک مسیحی ملازمین کو تنخواہیں ،پینشن دینے کی ہدایت کرتے ہوئےصوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز سمیت محکموں کو مراسلے جاری کردیئے۔ 

سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور

تصویر
 سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچالیا،سی ٹی ڈی نے را کے 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔   گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی ۔ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔   فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف کی میراث کو بہت آگے لے کر جائیں گی،آئندہ 3 سال بعد الیکشن میں پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر سکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔

نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے

تصویر
 نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔ پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات پہلا انعام: 8 کروڑ روپے۔۔دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے، جن میں تین انعامات شامل ہیں۔ تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے

تصویر
 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈسکور پاکستان ملکی خوبصورتی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈسکور پاکستان“ کے زیر اہتمام ٹورازم ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاح یہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتے ہیں، پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس نانگا پربت، براڈ پیک جیسے خوبصورت مقامات ہیں،پاکستان کے پاس قدیم تہذیب گندھارا ہے، چولستان میں جیپ ریلی بھی ایک پرکشش کھیل ہے،پاکستان کے شمالی علاقوں کی قدرتی خوبصورتی دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے، غیر ملکی سیاح پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے مداح ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہمان نوازی ہماری شاندار روایات کا حصہ ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، ہم ...

مروت کے علاقے بخمل احمد زئی

تصویر
 لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:حسان نیازی سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔