وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف کی میراث کو بہت آگے لے کر جائیں گی،آئندہ 3 سال بعد الیکشن میں پورے پاکستان میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر سکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں