سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور
سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچالیا،سی ٹی ڈی نے را کے 12 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گرد بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد ڈیٹونیٹر، ائی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی ۔ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔
فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں