وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ڈسکور پاکستان ملکی خوبصورتی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈسکور پاکستان“ کے زیر اہتمام ٹورازم ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاح یہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتے ہیں، پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس نانگا پربت، براڈ پیک جیسے خوبصورت مقامات ہیں،پاکستان کے پاس قدیم تہذیب گندھارا ہے، چولستان میں جیپ ریلی بھی ایک پرکشش کھیل ہے،پاکستان کے شمالی علاقوں کی قدرتی خوبصورتی دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے، غیر ملکی سیاح پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے مداح ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہمان نوازی ہماری شاندار روایات کا حصہ ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، ہم ڈسکور پاکستان کے پلیٹ فارم کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جا سکتے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنے والا ہر شخص قابل قدر ہے، ڈسکور پاکستان ملکی خوبصورتی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں