ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیئے گئے۔مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق ہلاک دہشت گرد دسمبر 2023 میں ڈرابن کے خودکش حملے میں ملوث تھے اور سرکاری افسران و عام شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل رہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور پاکستان کے سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک پرعزم ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں