پنجاب میں سینیٹ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا،
پنجاب میں سینیٹ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا، لیگی کارکنان کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان کے حق میں نعرے بازی اور گل پاشی کی گئی۔
نومنتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کر کے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کرنے کے لیے پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے مجھ سے رابطہ کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے ان کو منع کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ نہ کرے اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرے۔ نومنتخب سینیٹر نے کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے میں کیبنٹ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل کردی جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانت داری سے انجام دے رہا ہوں، شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے، اس کو دیانت داری سے نبھاؤں گا، تمام وزراء اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں