ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل


 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔ پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔


ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ابتدائی تین باریوں کے بعد مزید تین باریوں کے لیے ارشد ندیم کا ٹاپ 8 میں رہنا ضروری تھا کیونکہ فائنل میں مزید 3 باریاں ٹاپ 8 کو ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ہنگری: قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 83.65 کی پھینکی جب کہ ان ہم وطن کے سچن یادیو پہلی باری میں 86.29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج کے فائنل مقابلوں میں سٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔ یاد رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟