پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون
پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےاس موقع پر کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورمیانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں