سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ ہوگیا


 سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھربڑا اضافہ ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 211 ڈالر مہنگا ہوکر 5293 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 21 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 51 ہزار662 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز

دس گرام سونا 18 ہزار 90 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 72 ہزار961 روپے کی کی نئی بلند سطح پرپہنچ گیا ہے۔ سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں سناٹاچھاگیا،کراچی صرافہ جیولرز گروپ نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کیاہے۔ نائب صدر محمود جیلانی نے کہاہے کہ سرمایہ کار گولڈ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،حنیف شارجہ کاکہناہے کہ چاندی کی طرف لوگ متوجہ ہوئے ،وہ بھی مہنگی ہورہی ہے جبکہ مارکیٹ میں سناٹا ہے اورکاروبار نہ ہونے کے برابر ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟