وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان


 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ قومی ورکشاپ میں خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک صوبہ ہے، قومی سلامتی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاست دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا، دہشتگردی کیخلاف آپریشن اجتماعی فیصلہ تھا، کیا وجہ ہے کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا، سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا؟ افغانستان سے ہزاروں لوگوں کو لاکر پاکستان میں کس نے بسایا؟ افغانستان سے لوگوں کو لاکر بسانا فاش غلطی تھی، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا، بہت اجلاس ہوئے لیکن افغان طالبان نے کوئی بات نہیں مانی۔


 انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی کرتا ہے اور باقی صوبے نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں، خیبرپختونخوا میں جو ترقی ہونی چاہیے تھی وہ نظر نہیں آتی، وفاق اور کے پی میں سرد جنگ کی بات حقیقت نہیں، معاشی ترقی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟