وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پی اے
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پی اے ایف ڈی اے کا افتتاح کردیا جس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اورمریم نواز کو لیبارٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ دستاویزی فلم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کا تفصیلی احاطہ بھی کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی مصنوعات، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاہم اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔ شہبازشریف نے پنجاب میں اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، سائنسدانوں اورماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان اقدامات پرسلام پیش کرتا ہوں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی جبکہ جرائم کےخلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنےکیلئے فرانزک لیب کا جال بچھایا گیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں