لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل میں لگی آگ


 لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل میں لگی آگ بجھا دی گئی،شعلوں سے جھلس کرایک نوجوان جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوان کی لاش نکال لی ہے، نوجوان کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے بتایا کہ سی سی ٹی وی آپریٹر شہریار لاپتہ ہے، 200 کے قریب باقی تمام عملہ محفوظ ہے، ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تمام لوگ ریسکیو ہو چکے ہیں، 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں جن میں شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے۔

 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیموں نے گلبرگ ہوٹل میں محصور تمام 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر موجود ہیں،انہیں ہدایت کی گئی جب تک آپریشن مکمل نہ ہو، ایک ایک شخص بحفاظت نکل آ نہ آئے پوری ٹیم ریسکیو آپریشن جاری رکھے۔

اس وقت ریسکیو 1122 کی جانب سے پوری عمارت کی انسپکشن جاری ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟