فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی۔ معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹیجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں