خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک اور خارجی مارا گیا۔ہلاک دہشتگرد کی شناخت افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ کے نام سے ہوئی۔یہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں شمولیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ دہرایا۔افغان سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت بھارت نواز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔پاکستانی فورسز سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں