وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، معصوم لوگوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جو قریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، انہوں نے امیگریشن پراسیس، عملے کی موجودگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کے تجربات اور شکایات بھی سنیں۔ محسن نقوی نے 7 نومبر کو ایک مسافر کی جانب سے امیگریشن پر کم عملہ تعینات ہونے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پوری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آئندہ مسافروں کو اس نوعیت کی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں