آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک دوست کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے,خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے،اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔
برسلز میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ہم ایک دوست کیلئے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں اور افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔
فیلڈ مارشل نے مزیدکہاکہ ٹرمپ کی امن کی خواہش جینوئن ہے اسی لئے نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پہل کی، باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے میں پاکستان کی پیروی کررہی ہے۔
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے اور افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی کوشش بند کرے۔
برسلز میں اووسیز پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل کا جنگ کے فاتح کے طور پر استقبال کیا، فیلڈ مارشل برسلز کے ایونٹ میں کئی گھنٹےکھڑے ہو کر دور دور سے آنے والے پاکستانیوں سے ملتے رہے،اس موقع پرفیلڈ مارشل کو مشورہ بھی دیا گیا کہ ایک ساتھ اتنے لوگوں سے ملنا بدانتظامی پیدا کرےگا لیکن انہوں نے کہا کہ لوگ دور دور سے آئے ہیں ان کا دل کیسے توڑا جاسکتا ہے، جب تک آخری پاکستانی فیلڈ مارشل سے ہاتھ ملا کر رخصت نہیں ہوا وہ کھڑے رہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں