طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بھی دریا بپھر گئے،دریائے راوی میں سی


 طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب میں بھی دریا بپھر گئے،دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعدد علاقے خالی کروا لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ،پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 53 ہزار کیوسک ہے ۔

شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطا بق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔

 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی ، اسسٹنٹ کمشنر نےا پیرا فورس کے ہمراہ گزشتہ رات دریائے راوی کا دورہ کیا ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟