پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات اختتامی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں،دوحہ میں مذاکر


 پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات اختتامی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں،دوحہ میں مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے جبکہ دوسرا دور کل شروع ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا اختتامی اجلاس دوحہ میں ہوا ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کر رہے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان طالبان پر ریڈ لائن واضح کر دی گئی,پاکستان نے یک نکاتی ایجنڈے میں واضح کر دیا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ ناقابل قبول ہیں۔ اجلاس میں پاکستان نے واضح کیا کہ سرحد پار دراندازی روکنا ہو گی,مذاکرات کا اگلا دورکل ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دوسرا دور کل صبح دوحہ میں ہی منعقد ہو گا,پاکستان کی جانب سے افغان طالبان پر واضح کیا گیا کہ سرحد پار در اندازی روکنا ہو گی۔

تبصرے