غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، دو دن میں درجنوں فلسطینی شہید، 70 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر


 غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، دو دن میں درجنوں فلسطینی شہید، 70 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر

غزہ کی پٹی ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، جہاں صرف 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے شدید بمباری کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور 70 سے زائد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں واقع ایک مصروف مارکیٹ کو نشانہ بنایا، جہاں بمباری کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی فورسز نے امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی شہریوں پر بھی حملہ کیا، جس میں کم از کم 54 افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے انتہائی منظم اور ہدف بنا کر کیے جا رہے ہیں، جن میں بنیادی سہولیات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق (OHCHR) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں "فوجی طرز کے امدادی نظام" پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے کے مطابق، اسرائیل کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل کو روکنا، یا انسانی جانیں بچانے والی سہولیات تک رسائی محدود کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ یہ اقدامات ممکنہ طور پر جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟