وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ
وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔
اپنے دورہ کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ابوظہبی کے حکمران اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔
ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دونوں ممالک کی دلچسپی اور تشویش کا باعث ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان طویل عرصے سے قائم برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی روابط کو گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، موجودہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا بھی عملی مظہر ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں