وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر
وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ان دنوں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک اہم سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم کی ملاقات یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھی متوقع ہے۔ اس دو طرفہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی معاملات اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز شامل ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر سرکاری حکام شامل ہیں۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں