ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ،


 

ایران کا اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ، جوابی کارروائی میں تباہی، 4 ہلاک، 60 زخمی

تل ابیب/تہران:
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک اور خطرناک موڑ اختیار کر لیا ہے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے پانچویں مرحلے میں شدید جوابی میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب، یروشلم اور دیگر علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میزائلوں کی بارش: اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ

ایرانی فوج کی جانب سے چلائے گئے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیلی وزارت دفاع، تل ابیب کا جوہری تحقیقاتی مرکز، اور فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی شہری ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ کئی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

آئرن ڈوم نظام ناکام، بنکروں میں چھپے اسرائیلی شہری

ایران کے حملوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام "آئرن ڈوم" کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ میزائل حملوں کی شدت سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا، جبکہ اسرائیلی شہری بڑی تعداد میں بنکروں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔

ایران کا وعدہ صادق سوم آپریشن، حملوں میں شدت

ایران نے اس حملے کو "وعدہ صادق سوم آپریشن" کا حصہ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 200 کے قریب میزائل فائر کر چکا ہے۔ اب پانچویں مرحلے میں یہ حملے مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ

ایرانی میڈیا کے مطابق حالیہ کشیدگی میں ایران نے اسرائیل کے دو جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ یہ اطلاعات ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہیں، تاہم خطے میں صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

تل ابیب اور یروشلم میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی

تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب زوردار دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، جبکہ یروشلم اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے سنے گئے۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف سائرن گونجنے لگے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟