فاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے معروف صحافی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اندرکی بات بتادی۔
وفاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے معروف صحافی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اندرکی بات بتادی۔
ٹک ٹاکرثناء یوسف کومبینہ دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پولیس یہ بھی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کے لیے دروازہ کسی نے کھولا یا پھر مقتولہ کی والدہ کے بازار جاتے وقت کھلا رہ گیا جس سے وہ دوسری منزل پر موجود متعلقہ کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہواجہاں ثناء یوسف موجود تھی، پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ملزم وہاں پہلے سے موجود تھا اور گلی میں موقع کی تلاش میں رہا یا نہیں۔
سینئر صحافی ایاز اکبر یوسفزئی نے نجی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 17 سالہ ثناء یوسف کا تعلق چترال سے تھا، اس کا عمر حیات عرف کاکا سے ایک سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے رابطہ ہواتھا، ان کی آپس میں گفتگو چلتی رہی اور پھر دوستی ہوگئی ، اس کے بعد دونوں مذکورہ ایپ سے واٹس ایپ پر شفٹ ہوگئے،29 تاریخ کو ثنا ءکی سالگرہ تھی، عمر حیات اس موقع پرتحائف لے کر فیصل آباد سےاسلام آباد آگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمر حیات کا متوسط طبقے سے تعلق ہے،ایک دو سے تین مرلے کے گھر میں رہتے ہیں، وہ کسی سے مانگ کر گفٹ وغیرہ اٹھا کر لے آیا اور جب یہاں پہنچا تواس نے ملنے کی کوشش کی لیکن ثناء نے انکار کردیا کہ مجھے گھر سے اجازت نہیں ،پھر ان کاآپس میں طے ہوا کہ 2 تاریخ کو ملیں گے ، جس دن اس کاقتل ہوا، 2 تاریخ کو وہ پھر آیا اور صبح صبح ہی پہنچ گیا،اس نے ایک گاڑی کرائے پر لی،اس گاڑی میں اس کا انتظار کرتا رہا، تقریباً 9 گھنٹے فون پر رابطے کی کوشش میں رہا ،پہلے تو مقتولہ فون نہیں اٹھارہی تھی ، پھر اس کے بعد جب رابطہ ہوتا تو وہ کہتی کہ مجھے گھر سے اجازت نہیں ہے،ہم آج نہیں مل سکتے جس پر ملزم مشتعل ہوگیااور اسلحہ لے کر آگیا کیونکہ گھر کا ایڈریس تو 29 مئی سے ہی اسے معلوم تھا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں