مون سون کاپہلے سے زیادہ طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہونے کوتیار
مون سون کاپہلے سے زیادہ طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہونے کوتیار،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں کل سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان اور آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے 27 سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، جہلم ویلی، ہٹیاں بالا، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے اضلاع شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں