اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔
بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائق کو سکیورٹی اہل کاروں نے گراؤنڈ سے نکال دیا۔
اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔
فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں