ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز


 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو  10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

 

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


 

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 16 رنز دے کر  6 وکٹیں حاصل کیں۔

 

اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

 

 سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔ آف سپنر کی 16 رنز  کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین باؤلنگ فیگرز ہیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟