خیبرپختونخوا کابینہ کے محکموں میں ردوبدل کر دیاگیا۔
خیبرپختونخوا کابینہ کے محکموں میں ردوبدل کر دیاگیا۔ محکمے کے منتظر معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ثانوی تعلیم ،محکمے کے منتظر معاون خصوصی اسرارخان کو محکمہ آبپاشی ،مشیر صحت احتشام خان کو ایکسائز کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ اسی طرح وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو وزیر صحت کی ذمہ داری سونپ دی گئی،فضل شکور کو وزارت سیاحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ زاہد چنزیب وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لیبر مقررکر دیئے گئے،پختون یار خان کو صوبائی وزیر برائے سپورٹس بنا دیاگیا،فخر جہاں کو وزیر کھیل سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی،معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر کادرجہ مل گیا،حمید الرحمان کو معاون خصوصی بنا دیاگیا، محکمے کا اعلان بعد میں ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں