شاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جا


 شاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کردی۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو صوبائی حکومت کےگڈگورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈگورننس روڈ میپ تین وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ان شعبوں میں پبلک سروس ڈیلیوری، امن و امان اور معیشت شامل ہیں۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کو کےپی میں عوام کےمینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنےکی کوشش کی گئی، دباؤ کے باوجود عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ پر بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بدقسمتی سے بعض سرکاری لوگوں نے دباؤ برداشت نہیں کیا اور عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ نہیں کیا،گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے، جن لوگوں نےعوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، چیف سیکرٹری کو ہدایت کرتا ہوں ایسےلوگوں کی نشاندہی کرکے سخت کارروائی کریں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟