سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک
سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں