فیلڈمارشل اور آرمی چیف سید عاصم منیر


 فیلڈمارشل اور آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے تمام علاقے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کئے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، پشاور آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر پشاور کور نے کیا۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، 11 کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحدی علاقوں کی صورتحال، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل نے قبائلی عوام کی بہادری، قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر مشروط تعاون کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔قبائلی عمائدین نے پاکستانی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افغان طالبان کی زیادتیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟