فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہا


 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی قیادت کے جارحانہ بیانات تشویش کا باعث ہیں،بھارتی بیانات من گھڑت بہانے بنا کر جارحیت کو دعوت دے رہے ہیں،دنیا بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ تسلیم کر چکی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس سال بھارت کی کارروائی نے دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا،بھارت اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے تباہ کن ہتھیار بھول گیا،بھارتی دفاعی قیادت کی اشتعال انگیز زبان کے پیش نظر سخت خدشات ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اگر نئی لڑائی ہوئی تو پاکستان بلا جھجھک بھرپور جواب دے گا،پاکستان نے جواب کا نیا معمول قائم کر دیا ہے، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستانی افواج ہر کونے تک لڑائی لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں،جغرافیائی 'محفوظ علاقہ' کا تصور ختم کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے دوٹوک کہا ہے کہ 'پاکستان مٹا دینے' کی بات کا جواب باہمی مٹانے جیسا ہو گا۔بھارت کو خبردار کیا جاتا ہے خطے میں امن و استحکام خطرے میں ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟