وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی


 وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، سری لنکن وزارتِ کھیل کے ساتھ اشتراک میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آ رہی ہے اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے سری لنکا میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایرانی برادری: متحدہ عرب امارات کی ترقی کی ایک کڑی

ایران جنگ صرف خطے تک محدود نہیں: یہ ایک عالمی بحران کا آغاز بن گیا ہے۔

آبنائے ہرمزاور نہر سوئز میں ٹول کا قانونی فرق: مصر کیوں جائز، ایران کیوں ناجائز؟