کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی
ترجمان کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں