وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سکیورٹی تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور لیگل مائیگریشن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قانونی ہجرت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لیے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ میٹیو پینٹے ڈوسی نے محسن نقوی کے مطالبے پر پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنیٰ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ اس معاملے پر قبل ازیں ہونے والی ملاقات میں بھی بات چیت ہوئی تھی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں